ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کشمیری طالب علم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

کشمیری طالب علم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

Wed, 28 Sep 2016 19:56:45  SO Admin   S.O. News Service

ادے پور، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اڑی دہشت گرد انہ حملے کے بعد فیس بک پر مبینہ طور پر ملک مخالف تبصرہ کرنے پر ایک کشمیری طالب علم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔طالب علم کے تبصرے کو لے کر کل شہر میں اے بی وی پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا جس کی وجہ سے کالج انتظامیہ کو 7دنوں کے لیے کالج کو بند کرنا پڑا۔پولیس نے بتایاکہ کل رات دفعہ 124(اے )غداری کے تحت طالب علم مدثر راشد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور کشمیر ی کے رہائشی راشد کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔کالج کے ڈائریکٹر آر ایس ویاس کی طرف سے راشد کے خلاف ایک معاملہ درج کرائے جانے کے بعد یہاں کے ایک پرائیوٹ کالج میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے طالب علم کو کل حراست میں لے لیا گیا۔


Share: